ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل : لائن اسپورٹس سینٹر کے زیر اہتمام ’’لائن تعلیمی ایوارڈ‘‘ کا انعقاد؛ ہونہار طلبا کو دیئے گئے گولڈ میڈلز

بھٹکل : لائن اسپورٹس سینٹر کے زیر اہتمام ’’لائن تعلیمی ایوارڈ‘‘ کا انعقاد؛ ہونہار طلبا کو دیئے گئے گولڈ میڈلز

Tue, 16 Aug 2016 13:36:19    S.O. News Service

بھٹکل 16؍ اگست ( ایس او نیوز )لائن اسپورٹس سینٹر کے زیر اہتمام لائن تعلیمی ایوارڈ کا انعقاد مورخہ 15 / اگست کو کیا گیا ۔ اس تقریب میں دانشور حضرات علماء دین عمائدین شہر مدعو تھے ۔ مہمان خصوصی کے طورپر خطاب کرتے ہوئے قائد قوم  ڈاکٹر ایس ایم سید خلیل الرحمن صاحب نے اپنے اسلاف کے کار ناموں کا تذکرہ کیا ۔ انہو ں نے اسپن سے لے کر شام ،عراق ، بغداد تک مسلمانوں کی علمی کارناموں کاتذکرہ کیا اور بتایا کہ ریاضی ، سائنس اور طب کو ایجاد کرنے والے مسلمان ہی تھے مگربعد میں غیروں نے اُن ہی چیزوں کو اپنا کر اپنے نام سے موسوم کیا۔  جامع مسجد کے خطیب و امام مولاناعبدالعلیم خطیب ندوینے اپنے مختصر بیان میں صحابہ کرام کاتذکرہ کرتے ہوئے فرمایا کہ صحابہ کرام جہاں بھی گئے انہوں نے اپنے کردارسے لوگوں کو متاثر کیا ۔وہ جہاں بھی گئے عربی کو عام کیا جبکہ وہ ملک عربی نہیں تھے انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی ڈاکٹر ، انجینئر بنا ہے مگرایک مسلمان ہو کر بناہے تا کہ ہماری تعلیمات عام ہو سکے اور غیر مسلم متاثر ہوسکیں  انہوں نے اچھے کردار و اخلاق اپنانے پر زور دیتے ہوئے اسے بے حد ضروری قرار دیا۔

اس موقع پر لائن اسپورٹس سینٹر کی حدود میں آنے والے علاقوں کے ہونہاور طلبا کو ایوارڈ اور اعزازات سے نوازا گیا۔ حفظ اور فضیلت مکمل کرنے والوں سمیت سیویل انجینرنگ، ایم بی اے، سکینڈ پی یو سی ، میٹرک، آٹھویں اور ساتویں کلاس میں زائد نمبرات سے مارکس حاصل کرنے والے جملہ 22  طلبا کی تہنیت کی گئی اوراُنہیں گولڈ میڈل پیش کئے گئے۔

قائد قوم جناب ایس ایم سید خلیل الرحمن کو حال ہی میں دبئی میں اُن کی سماجی خدمات کے اعتراف میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری تفویض کرنے پر لائن اسپورٹس سینٹر کی جانب سے بھی تہنیت کی گئی اور شال اوڑھائی گئی، جبکہ لائن کے سرگرم رکن مولوی ابرار الحق ندوی کو دبئی کے ایک اسکول میں بیسٹ ٹیچر کے اعزاز سے نوازنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی بھی شال اوڑھاکر تہنیت کی گئی۔

انعامات کی تقسیم کے بعد لائن اسپورٹس سینٹر کے سرگرم رکن اور بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے جنرل سکریٹریجناب یوسف برماور نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیم غلامی کے لئے حاصل نہ کریں بلکہ تعلیم کے ذریعےا پنے اندر لیڈرشپ کی کوالٹی پیدا کریں۔ انہوں نے کہا کہ آج اسکولوں میں جو نصاب پڑھایاجاتا ہے ہم اُسی کو سو فیصد سچ سمجھتے ہیں، ہمیں اُس خول سے باہر نکلنا ہوگا اور صرف نصاب پر ہی نہیں بلکہ دیگر کتابوں ،رسالوں اور اخبارات کا بھی مطالعہ کرکے اپنےعلم میں اضافہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے ڈارون نظرئے کی مثال پیش کرتے ہوئے بتایا کہ جہاں تعلیم میں تضاد پایاجاتا ہو، اس کے تعلق سے کم ازکم صحیح معلومات بچوں کو فراہم کرنا استاتذہ اور والدین کا فرض ہے۔ خیال رہے کہ جناب یوسف صاحب ساحل آن لائن کے ڈٓائرکٹر بھی ہیں۔

لائن اسپورٹس سینٹر کے ایک اورسرگرم رکن اور ساحل آن لائن کے ڈائرکٹر جناب سمیر کوکاری نے سورۃ العمران کی ایک آیت کا مفہوم پیش کرتے ہوئے بتایا کہ  اللہ تعالیٰ قران میں ارشاد فرماتا ہے کہ اگر تم مومن ہو تو تم ہی غالب رہوگے ، انہوں نے اس ضمن میں حضرت خالد بن ولید اور سلطان صلاح الدین ایوبی کی مثال پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو کس طرح دشمنان اسلام پرغالب رکھا۔ انہوں نےتعلیم کے ساتھ اچھے اخلاق پر زور دیتے ہوئے بتایا کہ سلطان صلاح الدین ایوبی ایسے حکمراں تھے کہ  دشمنان اسلام آج بھی ان کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، اس کی وجہ اُن کے بہترین اخلاق تھے۔

جناب سمیر کوکاری نے اپنے بہترین اسلوب انداز سے مسلمانوں کو دینی علوم پر عبور حاصل کرتے ہوئے دیگر علوم میں آگے بڑھنے کی ترغیب دی ۔ ابن سینا کے تعلق سےمعلومات فراہم کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انہیں آ ج بھی فادر آف موڈرن میڈیسن کے نام سے یاد کیاجاتا ہے۔ اور ابن سینا نہ صرف حافظ قران ہیں بلکہ پایہ کے عالم دین بھی ہیں۔ ابن سینا کے تعلق سے انہوں نے بتایا کہ انہوں نے دس سال کی عمر میں حفظ مکمل کیا، 14/ سال کی عمر میں دینی علوم مکمل کیا، جبکہ 18/ سال کی عمر میں وہ ماہر طب بن کرباہر نکلے۔ انہوں نے الجبرا کے موجد محمد ابن موسیٰ الخوارزمی کے تعلق سے بتایا کہ  آج کمپوٹر اگر ایجاد ہوا ہےتو اس کے اہم موجد الخوارزمی ہیں جنہوں نے الگوریزم کی بنیاد رکھی تھی اور الگوریزم کے بغیر کمپوٹر کا کام ممکن ہی نہیں ہے۔

پروگرام میں مولانا الیاس جاکٹی ندوی نے بھی تعلیم کی اہمیت پر خطاب کیا، انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صدر جناب عبدالرحیم جوکاکو، جامعہ اسلامیہ کے مہمتم مولانا مقبول کوبٹے ندوی، لائن کے  ذمہ داران مولوی عبدالعلیم قاسمی، جناب برہان کوکاری، ابراہیم فکردے وغیرہ اسٹیج پر موجود تھے۔

جلسہ کا آغاز محمد زفاف بن زبیر آرمار کی تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا۔استقبالیہ کلمات مولوی عبدالمعید شینگری نے ادا کئے۔ نظامت کے فرائض مولوی ابرارالحق ندوی نے ادا کئے۔ چیف قاضی جماعت المسلمین بھٹکل محمد اقبال ملاّ ندوی نے پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے اُخر میں دُعا کی، جبکہ وسیم گوائی نے شکریہ ادا کیا۔مغرب نماز کے بعد لائن اسپورٹس سینٹر کی جانب سے خاطر تواضع کا شاندار انتظام کیا گیا تھا۔ 


Share: